ہفتہ , 23 مارچ 2019

سانحہ ماڈل ٹاؤن: 116 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی، انسپکٹرز اور انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ 4 ایس پیز پہلے ہی فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دئیے گئے تھے۔

ایس ایچ او شپ سے ہٹائے جانیوالوں میں میاں شفقت، میاں یونس، رضوان قادر، عامر سلیم، احسان شریف شامل ہیں۔ واضح رہے سابق آئی جی محمد طاہر نے وزیر اعظم کے حکم کے باوجود اہلکاروں کو عہدوں سے نہیں ہٹایا تھا اور ان کی تبدیلی کی بڑی وجہ بھی اہلکاروں کو نہ ہٹانا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

کلائی پر ابھری ہوئی اس رگ کا کیا مقصد ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے غور کیا ہوگا کہ اکثر آپ کے ہاتھ کی ایک مخصوص ...