بدھ , 16 جنوری 2019

اہواز حملے کا ماسٹر مائنڈ اور سرغنہ ابوضحی عراق میں ہلاک

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پبلک ریلیشن کے بیان کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمتی فورسز کے آپریشن میں 22 ستمبر کو ایرانی شہر اہواز میں ہونے والے سفاک دہشتگردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ اور سرغنہ ابوضحی ہلاک ہو گیا.

ایرانی پاسداران انقلاب فورس (IRGC) کے بیان میں آیا ہے کہ عراق کی مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں دیالہ کے علاقے میں دہشتگرد اور اہواز حملے کا ماسٹر مائنڈ ابوضحی اپنے 4 دہشتگرد ساتھیوں کےہمراہ ہلاک ہو گیا۔

واضح رہے کہ اہواز میں 22 ستمبر کو یوم دفاع مقدس کی پریڈ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 60 زخمی ہو ئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

فضائی آلودگی صحت کیلئے سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی آلودگی کو صحت کیلئے دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ قرار ...