بدھ , 21 نومبر 2018

استنبول: سعودی عرب قونصلخانہ کے قونصل جنرل محمد العتیبی ترکی سے فرار

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک ذرائع کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کے قونصل جنرل محمد العتیبی ترکی سے فرار ہو کر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی قونصل جنرل اپنے گھر کی تفتیش سے قبل سفارتی استثنی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترکی سے فرار ہو گئے ہیں۔ ترک ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے قونصل جنرل کو علم تھا کہ گھر میں موجود رہنے کی صورت میں سفارتی استثنی ختم ہو سکتا ہے اور اسے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے شبہ میں گرفتار کیا جا سکتا ہے لہذا وہ سیاسی استثنی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترکی سے فرار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے خاتمے کا جزوی معاہدہ

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ملائیشیا میں ویزوں کے خاتمے کا جزوی معاہدہ،مشترکہ اعلامیہ جاری ہو ...