جمعرات , 17 جنوری 2019

روس: کریمیا کے شہر کرچ میں دھماکے اور فائرنگ سے 18 ہلاک، 70 زخمی

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی ریاست کریمیا کے شہر کرچ میں دھماکے اور فائرنگ سے 18 ہلاک اور ستر کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکا کریمیا پولی ٹیکنیک کالج کی کینٹین میں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے مشتبہ حملہ آور کالج کا طالب علم تھا جس کی فائرنگ اور دھماکے سے 18 طلباء ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آور نے خوف و ہراس پھیلانے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

سفارتی کشیدگی؛ کینیڈا کی چین میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کینیڈین شہری کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت کے ...