بدھ , 20 مارچ 2019

بن سلمان بلاواسطہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہے: گارڈین نیوز

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور برطانوی اخبار گارڈین نیوز نے اپنی حالیہ اشاعت میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری سعودی ولی عہد بن سلمان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن سلمان حکومت کرنے کا اہل نہیں اور وہ بلاواسطہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق سعودی عرب کو اس وقت نائن الیون کے واقعے کے بعد سب سے بڑا اور سنگین سیاسی بحران کا سامنا ہے اور یہ بحران شاہی خاندان کے فرد کا کیا دھرتا ہے کیونکہ خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے کا اگر تعقب کیا جائے تو وہ سعودی حکومت کے ملوث ہونے پر اختتام ہوتا ہے۔

اخبار کے بقول جمال خاشقجی کا قتل سعودی قونصل خانے میں بن سلمان کے حکم پر ہوا ہے اور اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے تو بن سلمان سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین اور لیبی ڈکٹیٹر معمرالقذافی ثابت ہوں گے، جو انہیں دنیا بھر میں اپنے ممالک کے قونصل خانوں کو اپنے مخالفین اور اپوزیشن رہنماؤں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی کوئی سازش قبول نہیں کریں‌ گے: کویت

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)کویت کی حکومت نے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی صہیونی سازشوں کو مسترد ...