بدھ , 21 نومبر 2018

میموگیٹ کیس: حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت کے دوران عدالتی معاون نے بتایا کہ حسین حقانی کے معاملے پر ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے عدالت کو بتایا کہ حسین حقانی کے خلاف ایف آئی اے نے اسپیشل کورٹ میں چالان جمع کرا دیا، ایف آئی اے نے انٹر پول سے رابطہ کر لیا ہے، حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

احمر بلال صوفی نے کہا کہ نیب نے ایف آئی اے کو اختیار تفویض کر دیا ہے، آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کرا دیں گے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں جانے سے پہلے اس کام کو نمٹا کر جانا چاہتا ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

یہ بھی دیکھیں

حضورؐ نے ہمیشہ صلہ رحمی کا درس دیا مگر آج کی دنیا میں رحم نظر نہیں آتا:‌ صدر مملکت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ تمام عالم کےسردارہیں، ...