پیر , 19 نومبر 2018

غزہ کشیدگی: مصری حکام کی طرف سے سفارتی محاذ پر کوششیں تیز

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری اور فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملوں کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ دوسری طرف مصر نے کشیدگی کم کرنے اور غزہ کو ایک بار پھر جنگ کا میدان بننے سے روکنے کے لیے سفارتی محاذ پر کوششیں تیز کر دی ہیں۔

فلسطین کے ایک مقامی اخبار "القدس” کے مطابق بدھ کو مصری حکام کی طرف سے فلسطینی اور اسرائیلی حکام کے ساتھ تواتر کے ساتھ رابطے کئے گئے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں پر زور دیا کہ وہ راکٹ حملوں سے گریز کریں جب کہ صہیونی حکام پر بھی زور دیا گیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر کئی مقامات پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیل نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں نے راکٹ بھی برسائے تاہم راکٹ حملوں میں‌ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

عراقی عوام دشمنوں کی ہر سازشوں کو ناکام بنادیں گے،سید علی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق ...