بدھ , 21 نومبر 2018

مودی سرکار: پی آئی اے کے عارضی بینک اکاؤنٹ ریگولرائز کرنے سے انکار

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سرکار پی آئی اے کا بھارت میں فلائٹ آپریشن بند کرانے کے لئے متحرک ہو گئی۔ پی آئی اے کے عارضی بینک اکاؤنٹ ریگولرائز کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے پی آئی اے حکام کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے اکاؤنٹ کیلیے سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی لہذا نئے قوانین کے تحت اکاؤنٹس کی تجدید کی اجازت نہیں دے سکتے۔

بھارتی سرکار کے جواب کے بعد ائیرلائن حکام بھی ایکشن میں آئے اور عارضی بینک اکاؤنٹ کو سیز ہونے سے روکنے اور تجدید کیلیے بھارتی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا لیا۔

عارضی اکاؤنٹ منجمند ہونے سے قومی ائیر لائن کے سیلز آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پی آئی اے نے نئے قوانین کے تحت اکاؤنٹ کھلوانے کیلیے دوہزار بارہ سے درخواست دی ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 908 فلسطینی بچے زیر حراست

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض اسرائیلی فوج نے سنہ 2018ء کے شروع سے اب تک ...