پیر , 19 نومبر 2018

غریب عوام عمران خان سے مایوس ہو گئے ہیں: بلاول بھٹو

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اب تحریک انتقام بن گئی ہے۔ سانحہ کارساز کی یادگار پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غریب عوام عمران خان سے مایوس ہو گئے ہیں، وہ تحریک انصاف کو 5 سال تک برداشت نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی کی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرض لیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے معیشت کی سطح پر غریب عوام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

سانحہ کارساز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے سابقہ چیئرمین بینظیر بھٹو پر ہونے والا دہشت گرد حملہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ جمہوریت، امن اور آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد اس ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنے، اداروں کو آئینی حدود میں کام کروانے، میڈیا کی آزادی اور غریب عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

یہ بھی دیکھیں

چیف جسٹس کاصوبائی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ...