بدھ , 21 نومبر 2018

پاکستان چین سے HD-1 میزائل سسٹم خرید سکتا ہے:چینی میڈیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان چین سے سپر سانک میزائل سسٹم خرید سکتا ہے جس کا چین نے تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل سسٹم بھارت اور روس کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے براہموس کے مقابلے میں کم قیمت اور زیادہ بہتر ہے۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چین کا تیار کردہ HD-1 میزائل سسٹم دیگر سپر سانک میزائل کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے اور یہ کم ایندھن خرچ کرتا ہے اور اس کی رفتار تیز اور دور تک مار کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حضورؐ نے ہمیشہ صلہ رحمی کا درس دیا مگر آج کی دنیا میں رحم نظر نہیں آتا:‌ صدر مملکت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ تمام عالم کےسردارہیں، ...