بدھ , 21 نومبر 2018

جرمن وزیرخارجہ کا دورہ سعودی عرب منسوخ

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے پیش نظر سعودی عرب کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جب تک سعودی عرب کے معروف صحافی خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کا نتیجہ سامنے نہیں آتا تب تک سعودی عرب کا دورہ کرنا مناسب نہیں ہے ۔ اس نے کہا کہ سعودیہ نے بیان صادر کرنے کا اعلان کیا ہے لہذآ سعودی عرب کے اس بیان کے بعد دیکھا جائے گا کہ دورہ کرنا مناسب ہے یا نہیں ہے۔

یمنی مرد و زن اور بچوں کے قاتل سعودی عرب کے ہاتھوں خاشقجی کا قتل غیر متوقع نہیں: ایران
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ہاتھوں جمال خاشقجی کا قتل غیر متوقع نہیں تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللہیان نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے جس نے گزشتہ برسوں کے دوران ہزاروں یمنی مرد و خواتین اور بچوں کو شہید کیا بعید نہیں کہ اپنے مخالفین سے اسی قسم کا رویہ اپنایا ہو۔

حسین امیرعبداللهیان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں ترکی کی تحقیاقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ ترکی نے انہیں قتل کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ خاشقجی کا نام سعودی حکومت کے مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل تھا اور اسی لئے وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے خاتمے کا جزوی معاہدہ

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ملائیشیا میں ویزوں کے خاتمے کا جزوی معاہدہ،مشترکہ اعلامیہ جاری ہو ...