پیر , 19 نومبر 2018

بن سلمان اور اس کی ٹیم جنایت کاروں کی ٹیم ہے: حزب الله سربراہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ سے زیادہ کسی نے بھی آل سعود کی توہین نہیں کی ہے۔

حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ’’حجت الاسلام سید هاشم صفی الدین‘‘ نے شهر دیر قانون النهر کی امام بارگاہ میں منعقد ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے زیادہ کسی نے بھی آل سعود کی توہین نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ تقریر میں آل سعود کی توہین کی اور انہیں پیسے دینے پر مجبور کیا یہ اہانتیں دنیا کے سامنے آل سعود کی رسوائی، بے عزتی اور حقائق سے پردے اٹھنے کا سبب بنی۔

انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو یمنی عوام کا مجرم اور قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کا محاصرہ کر کے اس ملک کی عوام کو بھوکا رکھا ہے۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اس ٹیم جنایت کاروں کی ٹیم ہے کہا کہ امریکی صدر جمہوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بقدر کسی بھی میڈیا اور سیاست مدار نے آل سعود کی توہین نہیں کی ہے۔

حجت الاسلام سید صفی الدین نے بیان کیا کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اس سے قبل کے ہمارے نزدیک ذلیل و رسوا ہو خود اپنی قوم کے سامنے ذلیل و رسوا ہو چکا ہے صیہونی فوجی، سیاستمدار اور سیکوریٹی مراکز کے ذمہ داران بشدت بنیامن نیتن یاہو پر حملہ ور ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے میزائلوں کو نابود کرنے کے لئے شام پر 200 حملے کے سلسلہ کے حوالے سے صیہونی وزیر اعظم کا دعوٰی محض جھوٹ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فرانس:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، خاتون ہلاک

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں ‘یلو ...