بدھ , 21 نومبر 2018

جمالی خشوگی قتل: ترکی نے مبینہ آڈیو شواہد سعودی حکام اور امریکہ کو دے دیے

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی صحافی کی گمشدگی کے معاملے میں ترک تفتیش کاروں نے استنبول میں 9 گھنٹے تک سعودی قونصل جنرل کے گھر میں تلاشی لی جبکہ ترکی نے مبینہ آڈیو شواہد سعودی حکام اور امریکہ کو دے دیے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق آڈیو سے واضح ہوا ہے کہ صحافی کی ایک ایک کر کے انگلیاں کاٹی گئی تھیں۔

ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ سعودی عرب کو بچانے کی کوشش نہیں کر رہے ، جلد ہی سچ سامنے آ جائے گا۔ دوسری طرف امریکہ نے آئندہ ہفتے سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ سٹیفن میوچن نے ٹویٹ میں کہا کہ صدر اور وزیرخارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ میں کانفرنس میں شرکت نہیں کروں گا۔

ادھر سعودی عرب کے جلاوطن شہزادے خالد بن فرحان السعود نے الزام لگایا ہے کہ صحافی کے ممکنہ قتل کے پیچھے ولی عہد کا ہاتھ ہے اور سعودی حکمران قربانی کا کوئی بکرا ڈھونڈ ہی لیں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے خاتمے کا جزوی معاہدہ

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ملائیشیا میں ویزوں کے خاتمے کا جزوی معاہدہ،مشترکہ اعلامیہ جاری ہو ...