جمعرات , 15 نومبر 2018

سعودی صحافی بہیمانہ قتل:خطیب جمعہ تہران کا سعودی عرب کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) قم المقدس میں نماز جمعہ کے خطیب نے علاقائی اور عالمی سطح پر سعودی عرب کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکی میں اپنے ہی صحافی کو بہیمانہ طور پر قتل کر کے عالمی سطح پر رسوا ہو گیا ہے۔

قم کے خطیب جمعہ نے ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں سعودی صحافی کے بہیمانہ قتل کو شرم آور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی جب کسی کو ذلیل اور رسوا کرنا چاہتا ہے تو وہ ایسے ہی کرتا ہے ۔ سعودی عرب اپنے ہی مجرمانہ فعل کے ذریعہ عالمی سطح پر ذلیل اور رسوا ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے قریبی دوست ملک سلمان اور محمد بن سلمان کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس نے یہ کہہ دیا ہے کہ سعودی عرب ایسی رپورٹ تیار کرے جس میں یہ اعلان کرے کہ اس کا صحافی کے قتل سے کوئی تعلق نہیں اور یہ بہیمانہ اقدام چند سرکش افراد کا تھا۔ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کو ایک صحافی کے قتل پر قربان نہیں کرے گا۔

آیت اللہ بوشہری نے ایرانی حکام کو ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران کے اطراف میں نت نئے منصوبے بنا رہا ہے اور ایرانی حکام کو دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے سوفیصد آمادہ رہنا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

سابق صدر زرداری کے دوست مبین جمالی کے گھر پر رینجرز، پولیس اور نیب کا چھاپہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کے دوست مبین جمالی کے خیرپورہاؤس پررینجرز ،پولیس اور ...