جمعرات , 15 نومبر 2018

آسٹریلیا کے خلاف فتح، پاکستانی ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا دیا

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں فتح کی بدولت سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم 538رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 164رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ میں 373رنز کی بدترین شکست سے دوچار ہوئی۔373 رنز سے فتح پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے جہاں اس سے قبل بھی ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم نے رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح آسٹریلیا ہی کے خلاف حاصل کی تھی۔پاکستان نے چار سال قبل اسی گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو،

356رنز سے شکست دی تھی لیکن آج 373 سے کامیابی کے ساتھ ہی نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔یہ آسٹریلیا کرکٹ کی تاریخ کی رنز کے اعتبار سے چوتھی سب سے بڑی شکست ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بدترین شکست کا ریکارڈ بھی آسٹریلین ٹیم کے نام ہے جب 1928 میں ڈان بریڈ مین کی آسٹریلین ٹیم کو 675 رنز سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ پاکستان،

کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ میچ میں 12سال بعد 10وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ باؤلر ہیں۔ان سے قبل 2006 میں پاکستان کے محمد آصف نے کینڈی کے مقام پر سری لنکا کے خلاف میچ میں 11وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کارنامے کے ساتھ ہی محمد عباس متحدہ عرب امارات میں کسی بھی ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ پاکستان کے جنید خان کے پاس تھا جنہوں نے 2013 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 151 رنز کے،

عوض 8وکٹیں لی تھیں۔اس سیریز میں شکست کے ساتھ ہی یہ آسٹریلیا کی ایشیا میں لگاتار چھٹی سیریز ہے جس میں وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے اور انہوں نے آخری بار 2011 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ اس دوران آسٹریلیا نے ایشیا میں 17 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے 13 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی دیکھیں

پی سی بی کا ملتان سلطانز سے معاہدہ ختم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ ...