بدھ , 21 نومبر 2018

غزہ: اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال، دسیوں افراد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

جمعہ کے روز ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہو کر حق واپسی اور غزہ پر عائد کردہ ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے احتجاج کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 130 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 25 بچے اور طبی عملے کے چار کارکن اور ایک صحافیہ شامل ہیں۔

دوسری جانب ہلال احمر فلسطین کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 219 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں سے بیشتر زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینی شہریوں کا غیر مسبوق احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔

ادھر خان یونس کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ڈرون طیاروں کی مدد سے فلسطینی شہریوں پر بم باری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرون کی مدد سے گیسی آتش گیر غبارے پھینکنے والوں پر حملہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ غزہ کی سرحد پر 30 مارچ سے جاری احتجاج کے دوران اب تک 215 فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے خاتمے کا جزوی معاہدہ

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ملائیشیا میں ویزوں کے خاتمے کا جزوی معاہدہ،مشترکہ اعلامیہ جاری ہو ...