پیر , 19 نومبر 2018

غزہ: فلسطین کا بچہ بچہ سروں پر کفن باندھ کر دشمن کے خلاف میدان جہاد میں اترے گا: القسام

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ القسام بریگیڈ نے باور کرایا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی گئی تو غزہ کو قابض فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔

القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی عسکری اور سیاسی قیادت نے فلسطینی مجاھدین کی طاقت کا غلط اندازہ لگایا ہے۔ جنگ کی صورت میں فلسطین کا بچہ بچہ سروں پر کفن باندھ کر دشمن کے خلاف میدان جہاد میں اترے گا۔ 25 سکینڈ کی اس فوٹیج میں القسام بریگیڈ نے اپنی عسکری تیاریوں کی ایک جھلک بھی دکھائی ہے جس میں‌ مجاھدین کو بڑے پیمانے پر راکٹ تیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ القسام بریگیڈ کی طرف سے صہیونی دشمن کو یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری طرف قابض صہیونی فوج نے غزہ کی سرحد پر اسلحہ اور فوج جمع کرنا شروع کر دی ہے۔ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر 20 مقامات پر بمباری کی تھی۔ اس موقع پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے صہیونی ریاست پر راکٹ حملے بھی کیے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

فرانس:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، خاتون ہلاک

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں ‘یلو ...