بدھ , 16 جنوری 2019

یمن: الحالی شہر پر سعودی بمباری پانچ عام شہری شہید، متعدد زخمی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن میں ایک گاڑی پر حملہ کر کے متعدد عام شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔ المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح صوبہ حجہ کے شہر عبس میں ایک پرائیویٹ گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

اس حملےمیں کم سے کم سات عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔اس حملے سے تھوڑی دیر قبل سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الحالی پر بھی بمباری کی تھی جس میں پانچ عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ حجہ کے شہر حیران میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا۔ اس حملے میں سعودی اتحاد کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کی تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکہ کی وینیزویلا میں بغاوت کی سازش

کرکاس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ وینیزویلا میں اپنی پٹھو حکومت قائم کرنے کے لئے صدر میدورو کی ...