بدھ , 20 مارچ 2019

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بار پھر موخر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بار پھر موخر کر دی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دونکاتی ایجنڈ ے پر غور کیا گیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ بجلی کے واجبات کی وصولی کا عمل بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وصولیوں کا عمل بہتر ہونے تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھانے دوں گا، بدھ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس بلایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینی مقتدرہ حماس اور غزہ کے خلاف سیکیورٹی اور ابلاغی محاذ پر سرگرم

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین نیشنل اتھارٹی کے ...