بدھ , 16 جنوری 2019

واپس آجاؤ ورنہ قتل کر دیے جاؤ گے: بن سلمان کی خاشقجی کے قتل سے چند منٹ پہلے گفتگو

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی موت سے چند منٹ پہلے اس سے گفتگو کی۔

ترک ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے اس گفتگو میں خاشقجی سے کہا کہ وہ سعودی عرب واپس آ جائے ورنہ اسے قتل کر دیا جائے گا۔ لیکن صحافی خاشقجی نے محمد بن سلمان کے سعودی عرب واپس آنے کے مطالبہ کو رد کر دیا۔

ترک اخبار کی مطابق محمد بن سلمان کے مطالبہ کو رد کرنا خاشقجی کے قتل کی اصلی وجہ ہے۔ ینی شفق نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے خاشقجی کے قتل کے اعتراف سے قبل ترک سیکورٹی فورسز نے ایسی اسناد دریافت کیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاشقجی کو قتل کرنے سے قبل دردناک شکنجوں میں کسا گيا۔

یہ بھی دیکھیں

فضائی آلودگی صحت کیلئے سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی آلودگی کو صحت کیلئے دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ قرار ...