پیر , 19 نومبر 2018

اشتعال انگیز تقریر: فاروق ستار سمیت ایم کیوایم کے دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد

کراچی (اسلام آباد) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 21 مقدمات میں فاروق ستار سمیت ایم کیوایم کے دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار، میئر کراچی وسیم اختر، رؤف صدیقی، قمر منصور اور ریحان ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے۔

21 مقدمات میں فرد جرم عائد کرتے وقت عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان پر 25 جولائی کو ہونے والی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے، کیا یہ جرم قبول ہے؟

عدالت کے استفسار پر فاروق ستار اور وسیم اختر سمیت دیگر نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی جب کہ آئندہ سماعت پر مزید 4 مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

چیف جسٹس کاصوبائی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ...