جمعرات , 21 مارچ 2019

ایران امریکی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا: وزیر خارجہ جواد ظریف

تہران (اسلام آباد) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران موجودہ صورتحال میں تیل فروخت کرنے اور اپنے اقتصاد کے تحفظ کی طاقت و صلاحیت رکھتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپانی نیوز ایجنسی کیوڈو (KYODO) کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہرچند کہ غیر قانونی طریقے سے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوا لیکن اس کے باوجود وہ اس میں دوبارہ شامل ہو کر اور ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کر کے ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتا اور امریکہ کی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے مذاکرات پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ اپنے ملکی مفاد کے پیش نظر جوہری معاہدے میں رہنے یا نکلنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور بہت سے ملکوں نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینی اسیران کے خلاف صہیونی جارحیت کا مقابلہ کریں گے:خلیل الحیہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل ...