جمعہ , 23 اگست 2019

اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی، مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی خاتون گرفتار

18

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے منگل کو کارروائی کے دوران ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لیا ہےتاہم اس کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

 بدھ کے روز قابض سرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک 26 سالہ فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ گرفتار کی گئی خاتون کی شناخت سھام فرج الفاخوری کے نام سے کی گئی ہے۔ الفاخوری کی گرفتاری ’’چوکی نمبر 160 ‘‘ کے قریب سے عمل میں لائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے تین ماہ میں اسرائیلی فوجیوں نے دسیوں فلسطینیوں کو تلاشی کی کارروائیوں میں حراست میں لیا ہے۔ اب بھی اسرائیلی جیلوں میں کم سے کم 40 فلسطینی خواتین پابند سلاسل ہیں جن کی بدتر معاشی حالت پرانسانی حقوق کے اداروں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں میں 11 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت برطانیہ کا آئندہ ماہ ستمبر سے یورپی یونین کے اجلاس میں محدود شرکت کا اعلان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت برطانیہ نے آئندہ ماہ ستمبر سے یورپی یونین کے اجلاس میں محدود …