جمعرات , 20 فروری 2020

حساس معلومات شدت پسند گروپ کو پہنچانے پراسرائیلی فوجی کو45 ماہ قید

20

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینیوں کی املاک پرحملوں میں ملوث یہودی گروپ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ایک یہودی فوجی کارکو 45 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک فوجی عہدیدار پر الزام ہے کہ اس نے ’’تدفیع الثمن‘‘ نامی ایک گروپ کو حساس نوعیت کی فوجی معلومات فراہم کی تھیں جس پراس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔

عبرانی اخبار کے مطابق یہودی فوجی کا عہدہ بھی کم کردیا گیا ہے اور اس کی سخت ترین نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1350 سے تجاوز کر گئیں

چین میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے مزید 242 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات …