منگل , 22 اکتوبر 2019

جرمنی: سکیورٹی فورسز کا داعش کے خلاف کریک ڈائون، 3 دہشت گرد گرفتار

523850-germen-1464716270-248-640x480

جرمنی میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کی بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے داعش کے 3دہشتگردوںکو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے حکام نے دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے مغربی جرمنی کے ڈوسلڈورف شہر میں ایک چھاپے کے دوران تین مشتبہ داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ حراست میں لیے گئے تینوں شدت پسندوں کا تعلق شام سے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے شدت پسندوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ ڈوسلڈورف شہر میں داعش کی خاطر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔جرمنی کے فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے جن تین شامی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے وہ کل چار افراد پر مشمل ایک گروپ ہے جن کی شناخت 27 سالہ حمزہ، 25 سالہ ماجود بی،31 سالہ عبدالرحمان اے کے کے ناموں سے گئی ہے۔ ان تینوں کو نورتھ رائن، فیسٹفالیا برانڈبربرگ اور باڈن فورٹمبرگ سے گھروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا نے یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیکس نافذ کردیا

واشنگٹن: امریکا میں یورپی مصنوعات اب مزید مہنگی ہوجائیں گی کیونکہ امریکی حکومت کی جانب …