منگل , 28 جنوری 2020

پٹھانکوٹ حملہ؛ بھارت کی ہٹ دھرمی ، اپنی ہی ایجنسی کا بیان مستردکردیا

1910147_XL

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے ڈی جی این آئی اے کا بیان مستردکردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے ڈی جی کا بیان مستردکردیا ہے اورکہا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل شرد کمار نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق پاکستان کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس حملے میں پاکستان یا اسکی کسی بھی ایجنسی کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت نے مسئلہ کشمیرپر ٹر مپ کی ثالثی کی پیشکش مستردکردی

نئی دہلی:بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے …