بدھ , 22 مئی 2019

آل سعود شیخ النمر کی شہادت کو فرقہ ورانہ رنگ قرار دے رہے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے معروف سعودی عالم دین آیت اللہ باقر نمر کو موت کی سزادئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سعودی حکومت کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے۔

23

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے تہران میں عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم جعفری سے ملاقات میں کہا کہ ایک ایسے عالم دین کا سرقلم کردیا جانا جو مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور خود سعودی باشندوں کے حقوق کی باتیں کرتا تھا افسوسناک اور غیر قابل قبول ہے اور اس اقدام کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے – انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کے برخلاف جو قوموں کی خواہشات کا احترام اور اس کی حمایت پر مبنی ہے ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ بعض ممالک یمن کے نہتے شہریوں کا قتل عام کرنے کےلئے بمباری کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک واٹر جیسی کمپنیوں کے کرائے کے ایجنٹوں کو بھی استعمال کر رہے ہیں اور علاقے میں کشیدگی اور بدامنی کو ہرروز ہوا دے رہے ہیں – ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے دوران سعودی حکومت کے کھلم کھلا تخریبی اقدامات اور آل سعود اور صیہونی حکومت کے ہم خیال ہو جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے حکمرانوں کی ناتجربہ کاری اور مسلمانوں کا خون بہانے کے تعلق سے ان کے اقدامات کو قبول نہیں کیا جاسکتا – عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم جعفری نے بھی اس ملاقات میں دہشت گردگروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سیاسی سیکورٹی اور فوجی میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدامات اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ گیر تعاون میں روز افزوں توسیع اور علاقے کے مسائل کے حل کے لئے صلاح و مشورے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا – عراق کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر کی سزائے موت کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا – انہوں نے کہا کہ سبھی اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی ترجیحات میں شامل کرکے اپنی تمام مادی اور افرادی قوت علاقے میں سلامتی اور استحکام کے قیام میں صرف کریں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ سعودی عرب کا دودھ دوہنے کے بعد سرکاٹ دے گا؛سربراہ عراقی تنظیم نجباء

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی تنظیم نجباء کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی …