جمعرات , 15 نومبر 2018

ویمنز ورلڈ ٹی 20 : جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ میں پاکستان 90 رنزسے فتح یاب

اینیٹیگا(مانیٹرنگ ڈیسک) ویمنزورلڈ ٹوئنٹی 20 سے قبل پاکستانی ویمنزٹیم نے جنوبی افریقہ کو وارم اپ میچ میں 90 رنزسے مات دے کرحوصلوں کو توانا کرلیا۔گرین شرٹس نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 162رنز اسکور بورڈ پر سجائے، عائشہ ظفر 33 گیندوں پر46 رنز بنانے میں کامیاب رہیں، عمیمہ سہیل نے 24 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 30 رنز اپنے نام درج کرائے، سون لوس نے 25 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

پروٹیز ٹیم جوابی اننگز میں 15.1 اوورزمیں 9 وکٹ پر 72 رنز بناسکیں، میریزین کاپ 29 اور سون لوس 23 رنز بناکر کچھ ہمت دکھاپائیں، ثنا میر نے 13رنز دے کر2 وکٹیں لیں جبکہ انعم امین نے 11رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ویمنزورلڈ ٹی 20، بسمہ اور ندا کی ففٹیز رائیگاں

پراویڈینس(مانیٹرنگ ڈیسک) ویمنزورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا رہا، گرین ...