اتوار , 28 فروری 2021

روس کا ہندوستان میں 6 جوہری پلانٹس کا منصوبہ

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے توانائی سمیت دیگر معاہدوں پر دستخط کرکے دونوں ممالک کے درمیان شرکت داری کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کے صدر کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے ہندوستان میں آئندہ 20 سالوں میں چھ نئے جوہری توانائی کے یونٹس لگانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔تاہم اس موقع پر روس کے اینٹی ایئر کرافٹ ڈیفنس سسٹم ایس-400 میزائل کی خریداری کے حوالے سے پیش رفت کا اعلان نہیں کیا گیا۔روس اور ہندوستان کے درمیان ویزا کی شرائط کو کم کرنے کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کے بعد ہندوستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں روس کو ہندوستان کی اقتصادی تبدیلی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدے طے پائے ہیں، جن میں روس کی جانب سے جوہری تعاون اور روسی ریلویز بھی شامل ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ایک نئے جوہری توانائی پلانٹ کی تعمیر کے لیے اتفاق ہوگیا ہے جبکہ ماسکو پہلے ہی ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں ایک جوہری پلانٹ تعمیر کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …