پیر , 15 جولائی 2019

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں، روسی صدر

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر پوتین نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

روسی صدارتی ہاوس نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر پوتین نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کا قومی سلامتی کے اجلاس میں جائزہ لیا ہے۔ صدر پوتین نے اس اجلاس میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قراردیا ہے۔ اس سے قبل روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے اسپین کے ہم منصب کے ساتھ میڈریڈ میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قراردیا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے8 مئی کو یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نیا پنڈوراباکس کھول دیا

سابق برطانوی سفیر سر کم ڈاروچ کی لیک ہونے والی ای میل میں کہا گیا …