جمعرات , 15 نومبر 2018

حفیظ کے بولنگ ایکشن پر ایک بار پھر اعتراض اٹھ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب کیوی بلے باز راس ٹیلر نے حفیظ کی بولنگ پر اعتراض کیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔نیوزی لینڈ کی اننگز کے 26 ویں اوور میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب کیوی بلے باز راس ٹیلر نے محمد حفیظ کی بالنگ پر امپائر سے اعتراض کیا۔

راس ٹیلر نے امپائر سے کہا کہ حفیظ ‘دوسرا’ کرا رہے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں ہے۔امپائرز نے کیوی بلے باز کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹنگ کریں، ہم دیکھ رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس معاملے پر امپائرز سے بات چیت کی اور پھر محمد حفیظ کو بولنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔خیال رہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اس سے پہلے بھی کئی بار اعتراض اٹھایا جا چکا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ پر ایک سال کی پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ویمنزورلڈ ٹی 20، بسمہ اور ندا کی ففٹیز رائیگاں

پراویڈینس(مانیٹرنگ ڈیسک) ویمنزورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا رہا، گرین ...