جمعرات , 15 نومبر 2018

آج بھی مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہوں، جلد سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا :چودھری نثار

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وہ آج بھی مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں ،آنیوالے دنوں میں سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،جلد اچھا وقت آنے والاہے ، حکومت تمہاری اور وزیر بھی تم خود ہو، پھر تمہیں ضمنی الیکشن میں 35ہزار ووٹ نہیں ملے ۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں چودھری نثار نے کہا کہ نوازشریف اگر میری بات مان لیتے توآج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے ۔

چودھری نثار اکوڑہ خٹک میں دار العلوم حقانیہ گئے جہاں انہوں نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اوردرجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ا نہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق بہت بڑے محب وطن تھے اور انکی ساری زندگی پاکستان کی خدمت کرتے ہوئے گزری۔

پاکستان کو جب بھی کوئی مشکل پیش آئی اور مولانا سمیع الحق کی مدد درکار ہوئی تو وہ پیش پیش ہوتے تھے ۔ جن لوگوں نے بھی یہ غیر انسانی فعل کیا وہ صرف مولانا سمیع الحق کے دشمن نہیں تھے بلکہ وہ پاکستان اور انسانیت کے بھی دشمن تھے تاہم بغیر سازش کے اس طرح کا واقعہ نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی دیکھیں

ایس پی طاہر خان کے قتل پروزیراعظم کا اظہار افسوس، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر خان کے قتل پر اظہار ...