جمعرات , 15 نومبر 2018

چین ایک ارب ڈالر کی ڈیوٹی فری برآمدات پاکستان کودینے پر رضامند

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی برآمدات ڈیوٹی فری دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ باہمی کرنسی پر عملدرآمد کو 9 نومبر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔

اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کی توسیع میں اتفاق کر لیا ہے، گوادر سٹی منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

مشیر صنعت و پیداوار رزاق داؤد نے بتایا کہ دورہ چین میں پاکستان کو چینی مارکیٹ تک رسائی کے لیے بڑی کامیابی ملی، اب توجہ تجارت اور زراعت پر مرکوز ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں مقامی ایندھن اور پن بجلی کے منصوبے ترجیح ہیں، سی پیک سے روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 36 کروڑ روپے پنجاب حکومت کو منتقل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ...