منگل , 16 جولائی 2019

پاکستان میں تعینات سفیر کی جان کوخطرات لاحق ہیں :نیدرلینڈز

دی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک) نیدرلینڈز نے کہا ہے کہ اس کے پاکستان میں سفیر کو خطرات کا سامنا ہے ۔ڈچ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہم سفارتخانے کی سکیورٹی کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس حوالے سے دونوں ملکوں میں مشاورت بھی ہورہی ہے ۔پاکستانی وزارت داخلہ نے گزشتہ ماہ ایک خفیہ میمو لکھا تھا جس میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ڈچ سفیر کو نشانہ بنانے کے منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان سے وابستہ افراد گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ ٹویٹ کا بدلہ لینے کیلئے ڈچ سفیر کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔پاکستانی وزارت داخلہ اور ڈچ سفارتخانے نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان پیر اعجاز اشرفی نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شخص پر حملہ کرنا ہماری پالیسی کا حصہ نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نیا پنڈوراباکس کھول دیا

سابق برطانوی سفیر سر کم ڈاروچ کی لیک ہونے والی ای میل میں کہا گیا …