پیر , 26 اگست 2019

اسرائیلی فوج کا ریڈ کراس کے دفتر کےباہراحتجاجی کیمپ پردھاوا، متعدد گرفتار

27

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دینے والے شہریوں پرحملہ کرکے وہاں پر موجود صحافی سامر ابو عیشہ اور حجازی ابو صبیح سمیت درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی پولیس اور خفیہ اداروں کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ریڈ کراس کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دینے والوں پر حملہ کیا۔مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا اورتمام محروسین کو بیت المقدس میں المسکوبیہ پولیس سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صحافی ابو عیشہ اور ابو صبیح نے پچھے دو ہفتوں سے ریڈ کراس کے دفر کے باہر اسرائیلی حکومت کی جانب سے بیت المقدس سے بے دخلی کے فیصلے کے خلاف بہ طور احتجاج دھرنا دے رکھا تھا۔

خیال رہےکہ صہیونی فوج نے حال ہی میں دو فلسطینی صحافیوں سامر ابو عیشہ اور حجازی ابو صبیح کو بیت المقدس سے بے دخل کرنے کے نوٹس جاری کیے تھے۔ سامر ابو عیشہ کو پانچ ماہ جب کہ ابو صبیح کو 6 ماہ کے لیے بیت المقدس سے بے دخل کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس پرانہوں نے فیصلے کے خلاف بہ طور احتجاج ریڈ کراس کے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت برطانیہ کا آئندہ ماہ ستمبر سے یورپی یونین کے اجلاس میں محدود شرکت کا اعلان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت برطانیہ نے آئندہ ماہ ستمبر سے یورپی یونین کے اجلاس میں محدود …