منگل , 21 مئی 2019

کینیڈا نے جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سننے کی تصدیق کردی

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سنی ہے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی انٹیلی جنس نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ سنی ہے۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ترکی نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق کینیڈا کو مکمل معلومات فراہم کی ہیں۔کینیڈا کے وزیراعظم پہلے رہنما ہیں جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی انٹیلی جنس نے جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سنی ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل ترک صدر رجب طیب اردغان کا کہنا تھا کہ ترکی نے آڈیو ریکارڈنگ، سعودی عرب، امریکا ، برطانیہ، جرمنی، فرانس سمیت کئی ممالک کو فراہم کی ہیں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ سعودی حکومت آگے بڑھتے ہوئے تفتیش میں خود ہی تعاون کرے اور اپنے اوپر لگنے والے داغ کو ہٹائے کیونکہ اُن کی خاموشی بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں جانے کے بعد سے لاپتہ تھے، ترک حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں ہی قتل کرکے ان کی لاش کے ٹکڑے کردیے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی انتخابات: مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا امکان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 7 …