جمعہ , 14 دسمبر 2018

مصر کی ثالثی :حماس اور اسرائیل فائر بندی پر متفق

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے حالیہ جھڑپوں کے بعد اسرائیل سے فائر بندی پر اتفاق کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق دو روز سے جاری کشیدگی اور دو طرفہ کارروائیوں کے بعد حماس اور اسرائیل فوری طور پر فائربندی پر متفق ہوگئے ہیں، یہ صلح مصر کی ثالثی کی نتیجے میں قابل عمل ہوئی۔

حماس نے تحریری بیان میں بتایا ہے کہ فائر بندی کا احترام کیا جائے گا تاہم یہ اسی صورت میں ہوگا کہ اسرائیل بھی اس فیصلے کو یقینی بناتے ہوئے برقرار رکھنے کی پالیسی اپنائے۔واضح رہے کہ پیر اور منگل کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

آئندہ پانچ ماہ میں پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، بھارتی صحافی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتخابات سے قبل پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، ...