ہفتہ , 15 دسمبر 2018

ایران میں کرپشن کے جرم میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ نے ایران کے اقتصادی نظام میں خلل ڈالنے اور کرپشن میں ملوث ہونے کے جرم میں سکوں کے بادشاہ سمیت دو افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تہران میں اعلی انقلابی عدالت نے آج سحر کے وقت وحید مظلومین بن حبیب اللہ اور محمد اسماعیل قاسمی بن غلامعلی کو فساد فی الارض، غیر قانونی معاملات اور ایران کے اقتصادی نظام میں خلل پیدا کرنے کے جرائم میں پھانسی دے دی ۔

اطلاعات کے مطابق وحید مظلومین نے بڑے پیمانے پر غیر قانونی طریقہ سے ایران کے سکہ اور کرنسی کے بازار میں منظم طور پر خلل ایجاد کیا اور محمد اسماعیل قاسمی بھی اسی کے گروپ کا ایک فعال رکن تھا۔ ایرانی عدلیہ نے جرم ثابت ہونے پر انھیں سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس پر آج سحر کے وقت عمل درآمد کردیا گیا ۔

یہ بھی دیکھیں

آئندہ پانچ ماہ میں پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، بھارتی صحافی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتخابات سے قبل پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، ...