ہفتہ , 15 دسمبر 2018

فلسطینی تحریک کی بڑی کامیابی، اسرائیلی وزیر جنگ لیبر مین مستعفی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ پر حملے اور حماس کے مقابلے میں شکست کے بعد اسرائیل کے وزیر جنگ اویگڈر لیبرمین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ خبروں کے مطابق لیبرمین نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا بھی مطالبہ کیا۔

کہا جا رہا ہے کہ لیبرمین نے غزہ پر حملے بند کرنے کی مخالفت کی تھی لیکن فلسطینی عوام کی شجاعت اور دلیری کے سامنے اسرائیل کو شکست تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن دس نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر لیبرمین نے اپنے عہدے سے استعفا دیا تو وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں گے۔ اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل بیس نے بھی لیبرمین کے استعفے کو فلسطینی تحریک حماس کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آئندہ پانچ ماہ میں پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، بھارتی صحافی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتخابات سے قبل پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، ...