جمعہ , 14 دسمبر 2018

اسرائیلی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے فلسطینی تنظیمیں تیار

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں، اسرائیل کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ فلسطین کی اسلامی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلی رکن محفوظ المنور نے دو روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں، دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

جہاد اسلامی کے اعلی رکن نے اسرائیل کی طرف سے غزہ پر فوجی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ فلسطینیوں نے دو دن کے اندر ہی اسرائیل کو شکست سے دوچار کرکے ثابت کر دیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں اسرائیل کے ہر حملے کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

محفوظ المنور نے کہا کہ فلسطینی اہلکاروں نے اسرائیل کے ایک اہم فوجی افسر کو ہلاک کرکے ثابت کردیا کہ اگر فلسطینیوں کے لئے امن نہیں تو اسرائیلیوں کے لئے بھی امن نہیں۔ جہاد اسلامی کے رکن نے کہا کہ دو روزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی وزیر جنگ کا استعفی در حقیقت فلسطینی تنظیموں کی شاندار فتح ہے۔

جہاد اسلامی کے رکن نے سعودی عرب سمیت بعض عرب حکام کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سازش پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے لئے عرب حکام نے آج تک کچھ نہیں کیا اور اس کے بعد بھی ہمیں ان سے کوئی توقع نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے فلسطینیوں کی مزاحمت کو مزید مضبوط بنانے میں تعاون کیا۔

یہ بھی دیکھیں

آئندہ پانچ ماہ میں پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، بھارتی صحافی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتخابات سے قبل پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، ...