اتوار , 19 مئی 2019

نائیجیریا :تکفیری گروپ بوکوحرام نے دس خواتین کو اغواء کرلیا:ترک نیوز ایجنسی

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ترک نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تکفیری گروپ بوکوحرام نے تازہ ترین اقدام میں بورنو صوبے کے ایک گاوں سے دس خواتین کو اغوا کرلیا ہے۔ ترک نیوز ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ بورنو صوبے کے گاوں بولاما سے تکفیری عناصر نے دس خواتین کو اغوا کرلیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تکفیری گروپ نے بولاما گاوں پر حملہ کرکے سینکڑوں گھروں کو نذر آتش کیا جس سے سینکڑوں مویشی بھی جل گئے اور جاتے ہوئے دس خواتین کو بھی ساتھ لے گیے۔

قابل ذکر ہے کہ تکفیری تنظیم بوکوحرام نے گذشتہ دہائی سے دہشتگردی شروع کی ہے ۲۰۰۹ میں اس تنظیم کے سربراہ محمد یوسف کے دوران گرفتاری ہلاکت کے بعد سے انہوں نے قتل عام کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ قتل اور لاکھوں لوگ ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یورپی کونسل میں روس کی رکنیت بحال کرنے پر اتفاق

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی کونسل کے وزرائے خارجہ نے روس کی اس کی کونسل میں واپسی …