ہفتہ , 15 دسمبر 2018

آزادی کی منزل قریب تر ہے، فلسطینی قوم کا خون جلد رنگ لائے گا: خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں۔ ظلم کی یہ سیاہ رات جلد روشن صبح میں‌تبدیل ہوگی اور فلسطینی قوم آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوگی۔

خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی ایک گوریلا کارروائی کے دوران شہید ہونے والے القسام کمانڈر نورالدین برکہ کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کیا۔ خالد مشعل نے برکہ اور اس کے دیگر شہید ہونے والے ساتھیوں کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ برکہ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے بزدل دشمن کے سامنے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نورالدین برکہ اوراس کےدیگر شہید ساتھی فلسطینی قوم کے ہیرو ہیں اور ان شہداء کا خون جلد رنگ لائے گا۔خالد مشعل نے کہاکہ فلسطینی قوم دُشمن کے خلاف مسلح مزاحمت جاری رکھے گی اور مزاحمت کی تمام اشکال جس میں‌مسلح جدو جہد بھی شامل ہے جاری رکھی جائے گی۔

حماس رہ نما نے کہا کہ غزہ میں‌تمام تر مشکلات کے باوجود مزاحمتی تنظیموں‌نے اپنی مزاحمتی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارض فلسطین پر غاصب صہیونیوں کا کوئی مستقل نہیں۔ انہیں جلد یا بہ دیرارض فلسطین یہاں کے اصل باشندوں کے حوالے کرنا ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان پر پابندیوں کا اسرائیلی مطالبہ امریکا نے مسترد کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے امریکا سے لبنان پر اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے تاہم ...