جمعہ , 14 دسمبر 2018

وائٹ ہاؤس محمد بن سلمان کا رابطہ دفتر بن گیا ہے،امریکی سینیٹر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ اور ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر نے امریکی صدر ٹر مپ کی طرف سے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کا رابطہ عامہ کا دفتر بن گیا ہے ۔

امریکی صدر نے وحشی اور خونخوار قاتل کی حمایت کرکے امریکی قوم کا سر شرم سےجھکا دیا ہے۔ باب کروکر نے کہا کہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وائٹ ہاؤس ایک دن سعودی عرب کے وحشی اور خونخوار ولیعہد کا رابطہ عامہ کا دفتر بن جائےگا۔ ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں صاف و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں واضح کردیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں اور اسی کے حکم سے خاشقجی کو وحشیانہ طور پر قتل کیا گیا جبکہ امریکی صدر محمد بن سلمان کو بےگناہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

آئندہ پانچ ماہ میں پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، بھارتی صحافی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتخابات سے قبل پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، ...