جمعہ , 23 اگست 2019

باب المندب پر عنقریب انصار اللہ کا قبضہ متوقع

رضار کار فورس اور یمنی فوج نے بحیرہ احمر کے جنوبی ساحل پر واقع صوبہ تعز کو ایک سخت کاروائی کے بعد منصور ہادی کے عناصر سے آزاد کروا لیا ہے۔

1

یمن میں فوج اور رضاکار فورس نے آج بروز جمعرات کو بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے کو دھشتگردوں سے آزاد کروانے اور اس پر قبضہ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، رضار کار فورس اور یمنی فوج نے بحیرہ احمر کے جنوبی ساحل پر واقع صوبہ تعز کو ایک سخت کاروائی کے بعد منصور ہادی کے عناصر سے آزاد کروا لیا ہے۔
یہ سنگین جھڑپ جو باب المندب کے اسٹریٹجیک علاقے ’’مثلث العمری‘‘ میں ہوئی دشمنوں کو اس میں بھاری نقصان پہنچا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ باب المندب پر تاہم منصوری ہادی عناصر اور القاعدہ کے دھشتگردوں کا قبضہ ہے۔ جبکہ امید کی جاتی ہے کہ انصار اللہ عنقریب باب المندب پر اپنا قبضہ حاصل کر لے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ظلم و تشدد کے شکار افراد سے اظہار یکجہتی کا پہلا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی برادری آج دنیا بھر میں مذہب اور عقیدے کی بنیاد …