منگل , 18 جون 2019

استنبول میں ترک صدر اور امیر قطر کے درمیان اسٹراٹیجک معاہدوں پر دستخط

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے شہر استنبول میں ترک صدر اردوغان اور قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے مشترکہ اجلاس میں کئی اسٹراٹیجک معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں۔ دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے معاہدوں میں مسلح فوجیوں کے تبادلے کا معاہدہ بھی شامل ہے ۔ دونوں ممالک نے کئی اقتصادی اور تجارتی معاہدوں پر بھی دستخط کئے ہیں۔ صدر اردوغان اور امیر قطر نے اہم علاقائي اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب تباہ کن صورتحال کے لئے تیار رہے ، یمنی فوج کا انتباہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت اور اس کےاتحادیوں کے تازہ وحشیانہ …