اتوار , 19 مئی 2019

بیٹی کو اٹھائے فرائض کی انجام دہی میں مصروف پشاور کی خاتون افسر کے چرچے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارا تواب عمر حال ہی میں اُس وقت توجہ کا مرکز بنیں، جب صوبائی دارالحکومت میں تجاوزات اور دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنے دورے کے دوران وہ اپنی 5 ماہ کی بیٹی کو کاندھے سے لگائے فرائض کی انجام دہی میں مصروف نظر آئیں۔سارہ تواب نے گزشتہ روز پشاور کے علاقوں ہشت نگری، فقیر آباد اور دلازاک روڈ پر مختلف دکانوں کا جائزہ لیا۔

اس دوران پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے غیر معیاری اشیاء، صفائی کی کمی، تجاوزات اور قیمتوں میں زیادتی اور سرکاری پرائس لسٹ کی عدم موجودگی کی بناء پر 45 افراد کو گرفتار بھی کیا۔سوشل میڈیا پر دورانِ ڈیوٹی سارہ تواب کی ان کی بیٹی کے ہمراہ تصاویر وائرل ہیں اور انہیں کافی سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)صیہونی فوجیوں نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کو اس وقت گرفتار کرلیا جب …