منگل , 11 دسمبر 2018

اسرائیل میں یہودیوں کا لازمی فوجی تربیت کیخلاف مظاہرہ، 30 گرفتار

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں قدامت پسند یہودیوں نے لازمی فوجی تربیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین پر پولیس نے لاٹھیاں برسائیں اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ 30 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

اسرائیل کے جابرانہ اصول، خود یہودی سرپا احتجاج بن گئے۔ یروشلم میں ہزاروں قدامت پسند یہودی لازمی فوجی سروس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرے میں ہزاروں شہریوں نے احتجاج کیا۔ قدامت پسند یہودی نوجوانوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھیاں برسائیں اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔

مظاہرین نے بھی گاڑیوں کے آگے بیٹھ کر ٹریفک روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرے ایک یہودی کی جانب سے لازمی فوجی سروس میں نام نہ ہونے کے بعد اس کی گرفتاری سے شروع ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

82 سال پرانا ریکارڈ یاسرشاہ کی جھولی میں گرنے کو تیار

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 82 سال پرانا اہم ترین ٹیسٹ ریکارڈ بھی یاسر شاہ کی جھولی میں ...