جمعرات , 21 فروری 2019

نیب ریفرنس آیا تو استعفیٰ دے دوں گا: زلفی بخاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان یا میرے خلاف نیب کا ریفرنس فائل ہوا تو ہم بھی بابراعوان کی طرح اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے امیگرینٹس آفس کی آن لائن رجسٹریشن کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیوں کی پہلی وزارت ہوگی جو پیپر لیس گورننس متعارف کرائے گی، سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاناما لیکس میں آپ کا نام آگیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کرپشن کی ہے۔ انکوائری کو پبلک نہیں ہونا چاہیے ۔ اگر ریفرنس فائل ہوا تو میں اور علیم خان دونوں استعفیٰ دے دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

نیب کا ادارہ پولٹیکل انجینیئرنگ کے لیے بنایا گیا، بلاول بھٹو

میونخ(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فرشتے کو بھی چیئرمین ...