منگل , 11 دسمبر 2018

ایسا کام کریں تاکہ دشمنوں میں ایرانی قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ رہے:آیت اللہ العظمی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بحریہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں فرمایا: آپ اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں میں اس قدر اضافہ کریں تاکہ دشمنوں میں ایران کی عظیم قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ ہرے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے ایران کے مؤمن ، مخلص اور ولولہ انگيزجوانوں کو ملک کے تمام شعبوں میں مشکلات حل کرنے کی اصلی کلید قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی بحریہ میں خلاق ،تجربہ کار اور مؤمن افراد موجود ہوں جنھوں نے ایران کے بحری بیڑے میں سہند ، فاتح اور غدیر جنگی کشتیوں کا اضافہ کرکے اپنی توانائیوں کو نمایاں کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے خلاف دشمنوں کے بہت بڑے محاذ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی مسلح افواج کو اپنی توانائیوں میں اس قدر اضافہ کرنا چاہیے تاکہ دشمن میں ایران کی عظیم قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ رہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل خانزادی نے بحریہ کی ترقی اور پیشرفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی دیکھیں

انسانوں کومنفرد بنانے والا اہم دماغی گوشہ دریافت

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہورماہرِ طبیعیات میشیو کاکو نے کہا تھا کہ انسان کا دماغ پوری کائنات ...