منگل , 11 دسمبر 2018

امریکی سینیٹ کی یمن جنگ میں سعودیہ کی حمایت ختم کرنے کیلئے قرارداد لانے کی حمایت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹرز نے یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت ختم کرنے کیلئے ایوان میں قرارداد لانے کی حمایت کردی ہے۔یمن جنگ میں سعودی عرب کی امداد روکنے کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے اور اس پر بحث کیلئے امریکی سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی۔ 63 سینیٹرز نے بحث کے حق میں جبکہ 37 نے مخالفت میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اب اس حوالے سے سینیٹ میں ایک حتمی قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے اگر کانگریس نے یمن جنگ میں سعودیہ کی حمایت ختم کرنے کی حتمی قرارداد منظور کی تو وہ اسے ویٹو کردیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ہم وفاقی حکومت سے بالکل خوش نہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ ہم ...